عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی استدعا خارج
لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کےخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج کر دی اور مقدمات کی تفصیلات جمع ہونے پر درخواست نمٹادی۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے عمران خان کےخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت دینےکی استدعا خارج کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان پردرج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں،رپورٹ میں کہاگیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں۔
وفاق حکومت کےوکیل نے عدالت میں بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کر رکھےہیں۔
درخواست گزار کےوکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت فراہم کی جائے،بانی پی ٹی آئی کےخلاف تمام مقدمات جھوٹے، بےبنیاد اور سیاسی نوعیت کےہیں لہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
جسٹس فاروق حیدر نے قرار دیاکہ میرا نقطہ نظر یہ نہیں ہے،میں ضمانت نہیں دےسکتا، میرےنزدیک ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے ملزم کا عدالت کے روبرو پیش ہوناضروری ہے،اگر مقدمات چھپائےگئے ہیں تو متعلقہ ڈی پی او ک خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
اقوام متحدہ میں کشمیریوں کےحق خودارادیت کی قراردادمنظور
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹادی۔