بال ٹیمپرنگ کیس: فخر زمان دو میچز کےلیے معطل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایک میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے کے الزام پر قومی کرکٹر فخر زمان کو دو میچز کےلیے معطل کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق فخر زمان کو پی ایس ایل کے دو میچز کےلیے معطل کیا گیا ہے۔
فخر زمان پر یہ پابندی ضابطہ اخلاق کی شق 2.14 کی خلاف ورزی پر لیول تھری جرم ثابت ہونے کےبعد عائد کی گئی ہے۔
پابندی کے بعد فخر زمان اب پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
متنازع ٹوئٹ،نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپےجرمانہ عائد
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے فخر زمان 29 مارچ کو کراچی کنگز کےخلاف کھیلے گئے میچ کے آخری لمحات میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آئےتھے۔
