فورسز کی کارروائی،بلوچ لبریشن آرمی کا دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشت گرد صدام حسین مسلم ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی دہشتگرد مقصود بھی مارا گیا جبکہ اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا۔ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مارا جانے والا بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگرد صدام حسین 2008 میں بلوچ لبریشن فرنٹ کاحصہ بنا۔پاکستان دشمنوں کی جانب سے دو دہائیوں سے مسلط کی گئی دہشتگردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد گروپوں میں شامل دہشتگردوں

افغان طالبان نے پاکستانی امداد لینے سے انکار کیوں کیا؟

کی بڑی تعداد کو ہلاک کیا۔

Back to top button