بلوچ ایم این اے محمد اسلم بھوتانی حکومتی اتحاد سے الگ

بلوچ ایم این اے محمد اسلم بھوتانی حکومتی اتحاد سے الگ ہوگئے، رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا، اسلم بھوتانی بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-272 گوادر-لسبیلہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا، اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے خاندان کے آصف زرداری سے بہت پرانے تعلقات ہیں اور میں انہیں نظر انداز نہیں کرسکتا۔
زرداری نے شہبازشریف کو “مسٹر پرائم منسٹر” کہہ کرمخاطب کیا
اسلم بھوتانی پی ٹی آئی کی قیادت میں بننے والی حکومت کو ساڑھے 3 سال تک اس کی حمایت کرتے رہے، اسلم بھوتانی 70 ہزار ووٹس لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو بلوچستان میں ایک ریکارڈ ہے، اسلم بھوتانی کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا، بی اے پی مرکز میں حکومت کی اتحادی تھی جس کے 5 میں سے 4 اراکین قومی اسمبلی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
