بلوچستان بس حملہ : بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ہم ان بھارتی سپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے اور انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے واقعے کو فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے۔

سینیٹر محسن نقوی نے اس اندوہناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ بے گناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنا کر دشمن نے اپنی درندگی کا بدترین مظاہرہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم ان بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کو کہیں بھی چین نہیں لینے دیں گے اور ان کا انجام یقینی بنایا جائے گا۔

بلوچستان : بس کے  9 مسافروں کو شناخت کے بعد شہید کردیا گیا

محسن نقوی نے کہاکہ قوم کی مکمل حمایت اور اعتماد کے ساتھ ریاست ان تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی جو پاکستان کے امن، استحکام اور سالمیت کے خلاف کی جا رہی ہیں۔

Back to top button