بلوچستان، سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کو بند کرکے سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 5 سب مشین گنز، 7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے مستونگ کے مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں فرار ہونے والے دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

 

Back to top button