بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلہ، چھت گرنے سے3بچےجاں بحق

بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہو گ ئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقوں چمن اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ شب 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے نتیجے میں نئی آبادی بلازئی محلے میں کمرہ منہدم ہوگیا، جس میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
