بلوچستان : فتنۃ الہندوستان اور مقامی قبائل میں شدید جھڑپ، چار دہشت گرد ہلاک

 

 

 

بلوچستان کے علاقے کورکی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں نے پُرامن شہریوں پر حملہ کردیا۔ مقامی قبائل کی مزاحمت پر دہشت گردوں اور قبائلی افراد کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مقامی قبائل نے کئی بار دہشت گردوں سے علاقے کو خالی کرنےکا مطالبہ کیا،تاہم ان کے انکار پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن پاک کا واسطہ دے کر دہشت گردوں سے علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی، لیکن وہ خواتین کو مسلسل ہراساں کرتے رہے۔

دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو مد نظر رکھتےہوئے مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔ جھڑپ کے دوران ایک مقامی قبائلی شہید جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

مقامی قبائل نے عزم کا اظہار کیاکہ وہ اپنے علاقے کو کسی صورت دہشت گردانہ سرگرمیوں کےلیے استعمال نہیں ہونےدیں گے۔

مقامی قبائل کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے بہادر عوام پر فتنۃ الہندوستان کا اصل چہرہ اب واضح ہو چکا ہے۔خواتین کو ہراساں کرنے اور مقامی روایات پامال کرنےسے یہ بات ثابت ہوگئی ہےکہ اس فتنے کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ بلوچ اقدار سے۔

Back to top button