بی این پی – مینگل کے کچھ عناصر ریڈ زون کو یرغمال بنانے پر بضد ہیں : ترجمان حکومت بلوچستان

حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں تاہم بی این پی (مینگل) کے کچھ عناصر ریڈ زون کو یرغمال بنانے پر بضد ہیں، بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے 2 نشستیں کی ہیں،صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی لیکن بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے،اس کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
شاہد رند کاکہنا تھاکہ بی این پی کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرچکی ہے، دفعہ 144 نافذ ہے، اگر خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ لےگا۔
انہوں نے کہاکہ ہم اب بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں،صوبائی حکومت کی کوشش یہی تھی کہ سیاسی ڈائیلاگ سے معاملے کو حل کیاجائے،دونوں اطراف کو لچک دکھانا ہوگی،اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں۔
حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
خیال رہےکہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا لانگ مارچ وڈھ سے شروع ہوا تھا تاہم مستونگ کے مقام پر راستے بند ہونےپر وہیں دھرنا دیا گیا تھا جو آج نویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔
