بلوچستان بس حادثہ: 28 مسافر جاں بحق

بلوچستان میں تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس واشک کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کےلیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا
حکام کے مطابق حادثے میں 20 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
