بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے : آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے،دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب کیا، خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو دل کھول کر سراہا اور فتنہ الخوارج، بلوچستان میں دہشت گردی، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، کشمیر اور غزہ پر غیرمبہم اور واضح بات چیت کی۔ انہوں نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہاکہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں،بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے،برین ڈرین کا بیانیہ بنانےوالے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔

آرمی چیف کاکہنا تھاکہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، پاکستان کے سکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہےوہ پاکستان کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے، دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کےمطابق کام کریں ایسی ریاست کو ‘ہارڈ اسٹیٹ’ کہا جاتاہے۔

آرمی چیف کاکہنا تھاکہ پاکستانی قوم اپنے شہداء  کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہےاور ہمیشہ رہےگا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کےمسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

پاکستان تیز رفتاری سے آگے بڑھنا چاہتا ہے : وزیر اعظم

ان کاکہنا تھاکہ ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس نہیں ہونا،میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی فخر کیساتھ کریں۔

Back to top button