دریائے سندھ اور کابل سے غیر قانونی سونا نکالنے پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا حکومت نے دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی اور سونا نکالنے پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق یہ پابندی 60 روز کے لیے ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک سمیت ملحقہ علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دریاؤں کے کناروں پر جاری غیر قانونی کان کنی سے ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا، پانی آلودہ ہو رہا تھا۔
حکم نامے کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں، جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کی مشینری، گاڑیاں اور دیگر آلات ضبط کرنا بھی شامل ہے۔
