بنگلہ دیش: ٹرین اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے ضلع کمِلا میں ٹرین اور مسافر بس کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد ریلوے حکام نے مبینہ غفلت پر دو گیٹ مین کو معطل کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ ہفتہ کی رات جنگالیا کے علاقے پدوا بازار کے قریب اس وقت پیش آیا جب ڈھاکا جانے والی چٹاگانگ میل ٹرین نے ایک مسافر بس کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ ریلوے لائن عبور کر رہی تھی۔

Back to top button