مستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا منتقل کرنے پر غور

 

 

 

فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے معاملے پر بنگلادیش نے بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز سری لنکا منتقل کرانے کے پر غور شروع کردیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کےمطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالےجانے کے معاملے پر فوری ہنگامی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔اس مشاورت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا۔

بی سی بی کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہےکہ فوری طور پر باقاعدہ بورڈ اجلاس بلانا ممکن نہیں،تاہم متعلقہ حکام کے ساتھ ہنگامی سطح پر رابطے اور مشاورت جاری ہے۔مشاورت کا مقصد موجودہ صورت حال کا جائزہ لینا اور حقائق کو سامنے لانا ہے، جب کہ بورڈ کی اولین ترجیح کھلاڑیوں کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس حوالے سے مختلف متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ سکیورٹی سے متعلق یقین دہانی کےلیے آئی سی سی سے بھی بات کرےگا۔بی سی بی کا واضح مؤقف ہےکہ سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، جب کہ بنگلادیش اپنے میچز سری لنکا میں کھیلنے کے آپشن پر بھی غور کرسکتا ہے۔

یاد رہےکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انتہاپسند عناصر کے دباؤ کےتحت مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کی ہدایت دی تھی،جس کےبعد شاہ رخ خان کی ملکیت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیشی فاسٹ بولر کو ٹیم سے فارغ کردیا۔

پاکستان کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

واضح رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ گروپ سی میں شامل بنگلادیش کے چار میں سے تین میچز کولکتہ جب کہ ایک میچ ممبئی میں رکھاگیا ہے۔دوسری جانب بھارت کے ساتھ پاکستان گروپ اے میں شامل ہے اور پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

 

Back to top button