صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے

 

 

 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )کے صدر امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کےلیے پاکستان پہنچ گئے۔

بی سی بی کے سربراہ امین الاسلام ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، امین الاسلام آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کےلیے واپس روانہ ہوجائیں گے۔

محسن نقوی نے نیدرلینڈزکیخلاف جیت کوفہیم اشرف کے بیٹوں کے نام کردیا

ذرائع کے مطابق امین الاسلام کی پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔اس کے علاوہ ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی۔

 

 

Back to top button