محسن نقوی سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام کی ملاقات ہوئی۔

قذافی سٹیڈیم آمد پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا خیر مقدم کیا، اور ملاقات میں حالیہ جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Back to top button