بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

میرپور میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم  آخری گیند پر 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے  باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے،  توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

میرپور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کپتان شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم کے دوکھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں، پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہےہیں۔

سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو پر کیپ دیں۔

بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان،معاذصداقت، غازی غوری،محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد،سعدمسعود،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور ابراراحمد شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128رنز سے شکست دی تھی، جب کہ پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Back to top button