ٹی20ورلڈکپ سےمتعلق شہبازشریف کے بیان پربنگلہ دیش کااظہارتشکر

وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق دبنگ بیان پر بنگلادیش نے پاکستان کا شکریہ اداکیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
ان کے اس بیان پر بنگلادیش میں کھیلوں کے مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے ایک پیغام میں ’شکریہ پاکستان‘ کہا ہے۔
آصف نذرل نے اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا حوالہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نےکابینہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ کیونکہ کھیل کے میدان پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ ہمیں مکمل طور پر بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ میرے خیال میں یہ بہت مناسب فیصلہ ہے۔
حکومت پاکستانی نے یکم فروری کو ایک سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے مگر 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
