کانپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست کاسامنا

بھارت نےبارش سےمتاثرہ دوسرےٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سےشکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں0-2 سےکلین سوئپ مکمل کرتےہوئےہوم گراؤنڈ پر 10 سال سےزائدعرصےسےناقابل شکست رہنےکااعزازبرقرار رکھا اور لگاتار 18ویں سیریز اپنےنام کرلی۔

کانپور میں کھیلےگئےسیریز کےدوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میچ کے پہلے دن بارش کے سبب صرف35 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جس میں بنگلہ دیش نے3 وکٹوں کےنقصان پر107 رنز بنائے۔

اس کے بعد اگلے دو دن تک میچ میں بارش کےسبب ایک اوور کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا جس کے بعدامکان ظاہر کیاجارہاتھا کہ یہ میچ بارش کی نذرہوجائے گا لیکن روہت شرما الیون نےاپنےشاندار کھیل سے بنگلہ دیش کوچاروں شانے چت کردیا۔

میچ کےچوتھےروزمومن الحق کی مزاحمت سےبھرپور ناقابل شکست107رنز کی اننگزکےباوجود پوری بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں233 رنزبنا کرآؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سےجسپریت بمراہ نے3 جبکہ محمد سراج،روی چندرن ایشون اور آکاش دیپ نےدو،دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت نےمیچ کو نتیجہ خیز بنانےکےلیےپہلی اننگزمیں جارحانہ اندازمیں بیٹنگ کی اور ٹیسٹ میچ کو کسی ٹی20 میچ کی شکل دےدی جس کااندازہ اس بات سےلگایا جا سکتا ہےکہ اننگز میں بھارت کارن ریٹ8.22تھا۔

اوپنرز نےبھارت کوصرف3.5 اوورزمیں 55 رنز کا آغاز فراہم کیاجبکہ نوجوان یشسوی جیسوال نے51 گیندوں پر72، لوکیش راہُل نے43 گیندوں میں68 اور ویرات کوہلی نے35 گیندوں پر47 رنز بنائے۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 34.4 اوورز میں 285 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیر کردی اور میچ کے چوتھے ہی دن بنگلہ دیش کو دوبارہ بیٹنگ پر مجبور کردیا اور ساتھ ساتھ پہلی اننگز میں قیمتی 52 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اسپنرز شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 52 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی لیکن مہمان بلے بازوں کی بھارتی باؤلرز کے اگے ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، روی چندرن ایشون اور رویندار جدیجا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے میچ کے پانچویں دن 95 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پہلی اننگز میں 72 اور دوسری اننگز میں 51 رنز کی جارحانہ باریاں کھیلنے پر یشسوی جیسوال کو میچ کا بہترین جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر ایک سینچری کے ساتھ ساتھ 11 وکٹیں لینے والے روی چندرن ایشون کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارت نے اس میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں برق رفتاری سے 50، 100 اور 200 رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

اروشی نے ایک بار پھر نسیم شاہ کیلئےاپنی پسندیدگی ظاہر کردی

سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے ساتھ بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

Back to top button