بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کےچیئرمین طارق رحمان کی امیرجماعت اسلامی سے ملاقات

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان نے اتوار کی شام ڈھاکہ میں بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ان کے رہائشی مقام پر ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان نے اتوار کی شام ڈھاکہ میں بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد 13ویں قومی پارلیمنٹ کے انتخابات کے بعد سیاسی تعلقات کو بہتر بنانا اور بڑے سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان گفت و شنید کو فروغ دینا تھا۔
ملاقات دارالحکومت کے باشندہرا رہائشی علاقے میں ہوئی اور پارٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدام ’مثبت سیاست‘ کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا۔
بی این پی کے نمائندوں کی جانب سے جاری مختصر بیانات کے مطابق ملاقات ایک خیر سگالی کا تبادلہ تھی جس میں جمہوری تعلقات مضبوط کرنے اور انتخابات کے بعد اہم سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے پر بات کی گئی۔
