بنگلہ دیش میں حالات کشیدہ،پاکستانی طلبہ کیلئے ہدایات جاری

بنگلہ دیش میں مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستانی طلبہ کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا طلباءکو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنےاور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔کیمپس میں رہنے والوں کو اپنے ہاسٹل کے کمروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر، سفیر سید معروف سے بات کی۔
سفیر سیدمعروف نے نائب وزیراعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال اور بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کمیشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی آج شامل تفتیش نہیں ہوئے
سفیر سیدمعروف نے بتایا کہ سفارت خانے نے مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ہائی کمشنر کو بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کے کیمپس میں مقیم طلباء کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔
نائب وزیر اعظم نے سفیر سید معروف کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔
