سابق بنگلادیشی وزیراعظم کے انتقال کے باعث بنگلادیش پریمیئر لیگ معطل

بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر سوگ کے باعث بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق میچز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ جگر کے عارضے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
وہ گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے ایک اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔
