بنگلادیش ریفرنڈ: عوام نے آئینی اصلاحات کے حق میں فیصلہ سنا دیا

بنگلادیش میں عام انتخابات کے ساتھ کرائے گئے قومی ریفرنڈم میں اکثریت نے آئینی اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی بنگلادیش کی نئی قیادت کو مبارکباد، تعاون کا عزم

غیر سرکاری اور ابتدائی نتائج کے مطابق تقریباً 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کی حمایت کی جبکہ 33 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

بنگلہ دیش الیکشن: بی این پی نے دو تہائی اکثریت سے میدان مار لیا

یہ ریفرنڈم 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ منعقد کیا گیا، جو جولائی 2024 کی عوامی تحریک کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد ہوئے، جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ کا طویل عرصے تک قائم رہنے والا اقتدار ختم ہوا۔

ریفرنڈم میں عوام سے صرف ایک سوال کیا گیا تھا جس کا جواب ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ میں دینا تھا، اور اس کے ذریعے ملک میں مجوزہ آئینی اصلاحات پر عوامی رائے معلوم کی گئی۔

Back to top button