دورہ بنگلہ دیش : سلمان علی آغا کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے۔
سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،جب کہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف، احمد دانیال، حسین طلعت، خوشدل شاہ، صاحبزادہ فرحان، عباس آفریدی، محمد حارث، سلمان مرزا، محمد نواز اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
