بنگلا دیش سے زیادتی ہوئی، پاکستان کے ورلڈ کپ کھیلے کا فیصلہ حکومت کرےگی : محسن نقوی

 

 

 

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ زیادتی کی ہے، بنگلا دیش آئی سی سی میں برابر کی حیثیت کا ملک ہے، انڈیا کو فیور دیا جاسکتا ہے تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے، اب پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرےگی۔

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلے کےلیے وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں،پہلے حکومت فیصلے سے آگاہ کردے پھر پلان اے بی سی تیار ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے،اس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونا چاہیے،بنگلا دیش آئی سی سی میں برابر کی حیثیت کا ملک ہے، اگر پاکستان کے ساتھ معاملے میں انڈیا کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ دہرا معیار ہے،ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور پاکستان اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتےہوئے متبادل وینیو کی درخواست کی تھی،جو آئی سی سی کی جانب سے مسترد کر دی گئی ہے اور اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہےکہ بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع دیاجائے گا۔

 

Back to top button