بنگلا دیش کے نو منتخب وزیر اعظم طارق رحمان نے حلف اٹھا لیا

 

 

 

بنگلا دیش کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے بطور وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا۔بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے طارق رحمان سے عہدے کا حلف لیا۔

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کے سربراہ طارق رحمان کی بطور ویر اعظم تقریب حلف برداری میں پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت مختلف ممالک کے مندوبین بھی شریک تھے۔

قبل ازیں نو منتخب ارکان پارلیمنٹ سے بنگلا دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے حلف لیاتھا۔

یاد رہے کہ12 فروری 2026 کو ہونے والے عام انتخابات میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی  209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی جب کہ جماعت اسلامی اور اتحادیوں کو 77 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔

خیال رہے کہ اگست 2024 میں بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید عوامی احتجاج کے باعث استعفیٰ دےکر بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد ملک کی باگ دوڑ نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کے سپرد کر دی گئی تھی۔

بنگلادیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

دوسری جانب بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے قوم سے الوداعی خطاب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرتےہوئے کہاکہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور بنیادی حقوق کا سفر جاری رہناچاہیے۔عبوری حکومت آج اپنی ذمہ داریاں مکمل کررہی ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتےہوئے اقتدار نئی منتخب قیادت کو منتقل کیا جارہا ہے۔

 

 

 

Back to top button