چیف جسٹس کے قتل پر اکسانے کا الزام، کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال قید کی سزا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سینئر رہنما پیر ظہیر الحسن شاہ کو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف عوام کو اکسانے کے جرم میں 35 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے پیر ظہیر الحسن شاہ کو مختلف مقدمات کے تحت ساڑھے 35 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں کالعدم ٹی ایل پی کے پیر ظہیر الحسن نے دوران تقریر اس وقت کے چیف جسٹس کے سر کی قیمت کا اعلان کیا تھا
