پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ بننے کے حق میں بینرز آویزاں

لاہور میں پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ بننے کے حق میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں. صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراؤں پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ بننے کے حق میں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام کے بینرز گردش کر رہے ہیں جن پر درج ہے ‘پنجاب کی مجبوری ہے، ’چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ضروری ہے‘’.’

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد ملکی سیاسی صورت حال افراتفری کا شکار ہے. ان نازک حالات میں حکومت کو ایک سے بڑھ کر ایک چیلنج کا سامنا ہے. ایک طرف حکومتی اتحادی جماعتیں اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کررہی ہیں تو دوسری جانب حکومت کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل جہانگیرترین گروپ اور علیم خان گروپ بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سرگرم عمل ہیں. حکومت کے لیے سب بڑا چیلنج یہ ہے کہ ایسے سیاسی بحران میں اتحادی جماعتیں ساتھ دینے کی بجائے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں.

شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کیس میں شرمندگی کا سامنا

ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی حکمران جماعت کے ناراض دھڑوں کو اپنی حمایت میں لانے کے لیے جی جان سے کوشش کر رہی ہیں. اپوزیشن پنجاب میں حکومتی اتحاد کو توڑنے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی جن کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کی آفر کر چکی ہیں. ایسے حالات میں لاہور کی اہم شاہراوں پر وزارت اعلیٰ کے لیے چودھری پرویز الہیٰ کے حوالے سے پینا فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں جس سے سیاسی ماحول میں مزید گرمی آ گئی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی جانب سے ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ پر بات کی گئی تھی، جس کے بعد ممکنہ طور پر مسلم لیگ ق کے کارکنان اور ووٹرز نے لاہور کی اہم شاہراؤں پر چودھری پرویز الٰہی کے حق میں بینرز آویزاں کیے ہیں۔

Back to top button