بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں، سجاد خان کے مطابق، گزشتہ رات سے جاری اس آپریشن میں اب تک 6 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا فیٹف میں بھارت کو بے نقاب کرنے کا اعلان
آر پی او نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
