بنوں: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایاجب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے،ہلاک خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسزکے مضبوط تعاون کی عکاس ہے،مشترکہ تعاون سے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے مطابق خوارج کی نقل و حرکت محدود کرنے کےلیے منظم،مربوط اور ہم آہنگ حفاظتی اقدامات کیےگئے ہیں،علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے "عزمِ استحکام” وژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
