بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

بنوں کے علاقے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او بنوں، سلیم عباس کلاچی کے مطابق حملہ بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں کیا گیا، جہاں ایف سی کی چیک پوسٹ کو کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی آپریشن سندور کے دوران بھارت کی فوجی مدد کی تصدیق
ڈی پی او کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ایف سی اور پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
