بنوں : خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام، تمام 16دہشت گردہلاک

سیکیورٹی فورسز کے مطابق بنوں چھاؤنی پرفتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 16دہشت گردوں کوہلاک کردیا گیا ، دہشت گردوں سے جھڑپ میں 5 جوانوں نےجام شہادت نوش کیا، حملےمیں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نےفتنۃ الخوارج کےحملہ آوروں کی بنوں چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتےہوئےتمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق جھڑپ میں 5 جری جوانوں نےجامِ شہادت نوش کیا،مایوس دہشت گردوں نےبارود سے بھری دوگاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائیں، خودکش دھماکوں کےنتیجےمیں چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق واقعے میں 13معصوم شہری شہید اور 32زخمی ہوگئےجبکہ ایک مسجد اورعمارت شدید متاثر ہوئی۔
بنوں کینٹ پرحملہ ناکام،6 خوارج جہنم واصل،15شہری شہید
آئی ایس پی آرکےمطابق بہادرجوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے حملہ آوروں کا مؤثرمقابلہ کیا ،ہلاک دہشتگردوں میں4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، حملےکی منصوبہ بندی اور قیادت افغانستان میں موجود خوارج سرغنوں نے کی،خفیہ اطلاعات سے واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نےمطالبہ کیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونے سے روکے، پاکستان اپنی سرحدوں کے پار سے آنےوالےان خطرات کے خلاف ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے پر عزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
