بیرسٹر گوہر کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے پر تشویش کا اظہار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو عہدے سے ہٹانا ایک پریشان کن اقدام ہے، آئندہ ایسے اقدامات کا راستہ روکنا ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ایسے حکم نامے سے عدالتی آزادی مزید سلب ہوتی ہے،اگر جج اپنی ہی عدالت میں اپنا تحفظ و دفاع کرنےسے قاصر ہوتو آئین کے تحفظ اور دفاع کا آئینی حلف بےمعنی ہوجاتا ہے۔
صدر مملکت نے جسٹس طارق جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہےکہ اس طرح ججوں کو ان کے دفاتر سے غیررسمی طور پر ہٹایاگیا ہو،جسٹس جہانگیری کی بحالی کے ساتھ آئندہ ایسے اقدامات کا راستہ روکنا ہوگا۔
