بیرسٹرگوہرنےعمران خان کی صحت پرتشویش کااظہار کردیا

بیرسٹر سلمان صفدر کے ٹویٹ کے بعدچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے عمران خان کی صحت پرتشویش کااظہار کردیا۔
بیرسٹرگوہرکانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عمران خان کے حقوق جیل مینول اور رولز کے مطابق بحال کیے جائیں اور ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، لہٰذا انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر نے اپنی گزشتہ رپورٹ میں بانی چیئرمین عمران خان کی رہائشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا تھا، تاہم حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گزشتہ 24 گھنٹوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائشی حالت فوری بہتر بنائی جائے اور چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بانی چیئرمین عمران خان کی آنکھ کا علاج جاری ہے۔
