آرمی چیف سے میٹنگ میں بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے: گورنر فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ آرمی چیف سے ہماری میٹنگ میں بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دو روز قبل پشاور میں ہونےوالی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کے رد عمل میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ آرمی چیف سے ہماری میٹنگ میں بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے،دن دیہاڑے میٹنگ میں موجودگی پر یہ کیسےکہہ سکتے ہیں کہ میں نہیں تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھاکہ بیرسٹر گوہر میٹنگ میں موجودگی کی تردید کررہے ہیں تو اس کا ان سے پوچھیں۔

گورنر فیصل کنڈی سے سوال کیا گیاکہ کیا بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے الگ ملاقات ہوئی تھی؟ اس پر انہوں نے کہاکہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی الگ ملاقات کا مجھے نہیں معلوم۔

فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھاکہ امن و امان پر میٹنگ میں ہر ممبر نے اپنی رائے دی، بیرسٹر گوہر کی رائےکا احترام کرتا ہوں،کچھ چیزیں وہ نہیں بتارہے تو میں بھی نہیں بتاسکتا۔

بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 2 روز قبل پشاور میں ہونےوالی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کی ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نےکہاکہ ہم چاہتےہیں مذاکرات ہوں،حکومتی حلقوں سے اس پربات چیت چل رہی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ کہتے تھےکہ طاقتور حلقوں سے بات کرنی ہے؟ جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں،بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلےگا۔

Back to top button