بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک، پیسے مانگنے کا انکشاف

چئیرمین تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا ہے، جس کے بعد ان کے نام سے لوگوں سے پیسے مانگنے کا انکشاف ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ ہیکنگ کے بعد واٹس ایپ پر ان کا مکمل کنٹرول نہیں رہا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر کسی کے فون پر ان کے نمبر سے پیسے بھیجنے یا طلب کرنے کا پیغام آئے تو اسے مکمل طور پر نظر انداز کیا جائے۔
انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ یہ کارروائی ان کی طرف سے نہیں کی گئی اور اس طرح کے پیغامات پر کوئی عمل نہ کیا جائے۔
