کوئٹہ میں آج سے بسنت کا تہوار

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج سے بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جس کے تحت شہر کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والی تقریبات میں پتنگ بازی، موسیقی اور مقامی ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ شہری بڑی تعداد میں بسنت کی خوشیوں میں شریک ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں خصوصی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شہر میں پتنگوں، ڈور اور بسنت سے متعلق دیگر اشیا کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران پتنگوں کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس سے کاروبار میں بھی بہتری آئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Back to top button