امریکی سائفر سے متعلق بھارتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے

حکومت پاکستان نے امریکی سائفر کمیونیکیشن سے متعلق بھارتی دعوے کو سراسر بے بنیاد قراردے دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارتی دعوٰی جھوٹ پر مبنی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفر کمیونیکیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی،ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر خارجہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے اوراس کے کام پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنا نقصان دہ ہوگا۔

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان نے کہاں سے کتنا مال بنایا؟

وزارت خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ سائفر کو کاپی نہیں کیا جا سکتا، اس کی فوٹو کاپی نہیں ہوتی۔کچھ سائفر کی ڈسٹری بیوشن زیادہ ، کچھ کی کم کی جاتی ہے۔ہر سائفر وزیر اعظم آفس کو لازمی بھیجا جاتا ہے۔

Back to top button