روس کی حمایت کھونے کے بعد بشارالاسد ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کےنومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ روس کی حمایت کھونےکےبعد بشارالاسد اپنا ملک چھوڑکر چلےگئے ہیں۔
الجزیرہ کےمطابق نومنتخب امریکی صدر نےاپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ ’ اسد چلے گئے ہیں،ان کا محافظ روس، جس کی قیادت ولادیمیر پیوٹن کر رہے تھے، اب ان کی حفاظت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا’۔
اس سےقبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شام کی کشیدہ صورتحال سےامریکا کا کوئی لینا دینا نہیں ۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اشارہ دیا تھا کہ ان کے زیرانتظام امریکا شام میں طویل عرصے سےجاری خانہ جنگی میں کسی بھی قسم کی مداخلت بند کر دے گا۔
شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافی
ہفتےکی صبح سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے باغیوں کے اس اچانک حملےکا ذکر کیا جس کے نتیجے میں بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
ٹرمپ نےاپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے تمام کیپیٹل لیٹرز کا استعمال کرتےہوئے لکھا کہ ’شام ایک گڑبڑ ہے، لیکن یہ ہمارا دوست نہیں ہے،امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے،یہ ہماری لڑائی نہیں ہے‘۔
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ شام میں باغیوں کو غالب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایران نے فریقین سےمذاکرات کی اپیل کردی ۔ترکیہ نے بھی جنگ خاتمےکے لےلیے بات چیت پر زور دیاہے۔
