پی ٹی آئی میں عہدوں کی تقسیم پربشریٰ بی بی کاسرپرائز

تحریک انصاف میں کس کو پارٹی عہدہ اور کو ٹکٹ ملے گا،بشریٰ بی بی نے عہدیداروں کو بڑاسرپرائز دیدیا۔

پارٹی ٹکٹ احتجاج میں فعال کردار سے مشروط

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی ٹکٹ اور عہدہ 24 نومبر کے احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے ہدایت کی ہے کہ ہر صورت اسلام آباد پہنچنا یقینی بنایا جائے۔

بشریٰ بی بی کے عہدوں کی تقسیم پر ارکان کو تحفظات

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ، عہدے دینے کے بیان پر پی ٹی آئی اراکین، صوبائی وزرا اور رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نےکسی کو عہدوں اور ٹکٹوں کی پیشکش نہیں کی اور نہ مشروط کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تحریکیں لالچ سے نہیں بلکہ جذبے سے چلتی ہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز نے پہلے بھی تحریکیں بغیر لالچ کے چلائیں۔

ارباب عاصم بھی بول پڑے

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم نے کہا کہ پرانے کارکن ہیں، عہدوں کیلئے پارٹی میں شامل نہیں ہوئے، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ قربانی دینے اور محنت کرنے والے کارکن آگے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اس بار ہم مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی غیراعلانیہ طورپرپی ٹی آئی کی کمان سنبھال چکی ہیں بس اعلان ہونا باقی ہے۔کیونکہ احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی تمام فیصلے لے رہی ہیں بلکہ ان پرعملدرآمد کرانے کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کررہی ہیں۔

Back to top button