باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کاالزام لگادیا

سابق کرکٹر باسط علی نےشعیب ملک پرمیچ فکسنگ کےالزامات لگاکرچیمپئنز کپ کیلئےٹیم اسٹالینزکامینٹور مقرر کیےجانےپرپاکستان کرکٹ بورڈ کوآڑےہاتھوں لے لیا۔

سابق کرکٹر باسط علی کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ شعیب ملک کیخلاف اگرکسی کوثبوت چاہئیں تو میں دےدوں گا۔جو لوگ ملک کےبارے میں نہیں سوچ سکتےان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے۔جنھوں نےخود اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ کرایک میچ ہارے تھے انھیں پی سی بی نے کیسےمینٹوربنادیا۔رمیز راجہ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نےجان بوجھ کر ایک میچ ہارنے ا اعتراف کیا تھا۔ بابر اعظم کی جیب سےآپ حارث جیسے 10 کھلاڑی نکال سکتے ہیں۔بابر اعظم کو ان حالات میں عمر اکمل یااحمد شہزاد جیسا مؤقف اختیار کرنا چاہیے تھا اور حارث کی کپتانی میں کھیلنے سےانکارکردینا چاہیےتھا۔

واضح رہےکہ بابر اعظم کےساتھ پاکستان کےٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی اسٹالینز کاحصہ ہیں لیکن وہ بھی محمد حارث کی کپتانی میں ہی کھیل رہےہیں۔

Back to top button