بیٹر صائم ایوب کےپی ایس ایل میں 1000رنزمکمل

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نےپاکستان سپر لیگ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1000 رنز مکمل کر لیے۔
صائم ایوب نے1000رنزمکمل کرنے کاکارنامہ اپنی جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کی بدولت انجام دیا، جس کے دوران انہوں نے متعدد شاندار اننگز کھیلیں اور شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
نوجوان بیٹر کا شمار ابھرتے ہوئے سٹارز میں ہوتا ہےاور وہ مسلسل اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کیلئےبھی ایک اہم اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

Back to top button