سولر پینلز کی طلب میں کمی کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں بیٹریوں اورسولر پیننلز کی طلب میں کمی کےباعث قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کےمطابق سولرپینل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کےساتھ سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی سامنے آئی ہے۔

احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے : وفاقی وزیر خزانہ

 

سولربیٹری کی قیمت 20فیصد تک کم ہونے کے بعد ساڑھے 4لاکھ روپےوالی لیتھیم سولر بیٹری اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے،جو بیٹری 3یا 4 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھی اس کی قیمت اب 2 سےڈھائی لاکھ روپے ہو گئی۔

ذرائع کےمطابق لیتھیم بیٹریوں کی انڈسٹری میں نئی کمپنیاں آگئی ہیں جواچھی پیشکش کررہی ہیں۔

تاجروں کےمطابق سولر پینلز سمیت سولربیٹریوں کی خرید و فروخت شدید متاثر ہوئی ہےجس کی وجہ سےسولر مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔

Back to top button