اپوزیشن اور حکومت کو ایک ٹیبل پر لانے کےلیے منت کرنے کو بھی تیار ہوں : ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ اپوزیشن اور حکومت کو ایک ٹیبل پر لانا میرا کام ہے، منت کرنے کےلیے بھی تیار ہوں،لیکن لوگوں کو پکڑ پکڑ کر مذاکرات کےلیے نہیں لاسکتے، انہوں نے واضح کیا ایک فریق نے کمیٹی بنائی لیکن وہ ابھی تک ٹی وی پر بات کر رہے ہیں،تشریف نہیں لائے،وہ بات کرنےآئے تو حکومت سے بھی کمیٹی بنوالوں گا۔

اسلام آباد میں اٹھارویں اسپیکر کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت کو بٹھانا میرا کام ہے،آیت الکرسی،درود شریف پڑھ کر پھونکیں گےکہ مثبت نتائج آئیں،ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کےلیے اسپیکرز کردار ادا کریں۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ ایک فریق نے کمیٹی بنائی ہے لیکن وہ ابھی تک ٹی وی پر بات کر رہے ہیں،تشریف نہیں لائے،پی ٹی آئی بات کرنے آئی تو حکومت سےبھی کمیٹی بنوالوں گا،کمیٹی بن کر مذاکرات شروع ہوگئےتو راستہ بننا شروع ہو جائے گا، دفتر میں بیٹھ کر سہولت فراہم کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کےلیے اسپیکرز کردار ادا کریں،ہمیں اپنی اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا،ہم نے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ساتھ لےکر چلنا ہے۔

ایاز صادق نےکہا کہ اسپیکرز کانفرنس میں پارلیمان کی بالادستی کا اعادہ کیاگیا، طےپایا ہےکہ تمام اسمبلیوں میں قواعد وضوابط یکساں ہوں،اسپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے،تمام اراکان کو ساتھ لےکر چلنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نےکہاکہ اسپیکر کو غیرجانبدار کردار ادا کرنا چاہیے،ملک کے مفاد کی خاطر سب کو ساتھ بٹھانا چاہتےہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ حکومت اور اپوزیشن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ کرنےکا کہا تھا،آخری وارننگ دی ہے،نہیں کریں گے تو کمیٹی اجلاس ریکوزیشن کروں گا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فعال کرنا ضروری ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کھربوں روپے کی ریکوری کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ تمام اسمبلیوں میں رولز،پروسیجر ایک جیسے ہونے چاہیے،جب ضرورت پڑے گی تو اسپیکرز پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ صوبوں نے مل کر آنے والے دنوں کے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد دہشت گردی کےلیے مل کر کام کریں گے۔

ان کاکہنا تھاکہ صوبائی اسمبلیوں نے فیصلہ کیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کریں گے،کانفرنس میں فلسطین میں نہتے لوگوں کے قتل و غارت پر بھی بات چیت کی ہے،وہاں فوری طور پر سیز فائر ہونا چاہیے۔

ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں : جسٹس اطہر من اللہ

ایاز صادق نےکہاکہ مارچ تک امید ہے قومی اسمبلی میں آئی ٹی اسٹرکچر مکمل ہو جائے گا،اگلی اسپیکر کانفرنس آزاد کشمیر میں کریں گے،پارلیمنٹ کو بہتر سے بہتر بنانے پر کام کرنے کا عزم کیا ہے،ہم نیک نیتی سے کرادار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Back to top button