بچے میں خوبصورتی باپ سےمنتقل ہوتی ہے،ماہرین

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ خوبصورتی ماؤں سے ملتی ہے، مگر شواہد بتاتے ہیں کہ جبڑےبچے میں خوبصورتی باپ سےمنتقل ہوتی ہے۔

ہوسکتا ہے آپ کو معلوم ہو یا نہ ہو، مگر ہمارے ڈی این اے کا نصف حصہ ماں جبکہ باقی نصف والد سے موروثی طور پر ملتا ہے۔

یہ ایک سائنسی حقیقت ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ماں اور باپ یکساں مقدار میں جسمانی یا جینیاتی خصوصیات منتقل کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بچوں میں تقریباً 60 فیصد موروثی خصوصیات ممکنہ طور پر والد سے آتی ہیں، خاص طور پر چہرے کی ساخت اور ظاہری شباہت کے معاملے میں۔

حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اگرچہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ خوبصورتی ماؤں سے ملتی ہے، مگر شواہد بتاتے ہیں کہ جبڑے، گالوں کا ڈھانچہ اور آنکھوں جیسی خصوصیات زیادہ تر والد سے ملنے کا امکان ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں سیکڑوں والدین اور بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں پایا گیا کہ زیادہ تر بچے ظاہری طور پر والد سے مشابہت رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ بالادست جینز کا اظہار اور مخصوص ارتقائی عوامل ہیں۔

Back to top button