بہروز سبزواری کا عمران خان کے ساتھ شراب نوشی کا انکشاف

 

معروف ٹیلی ویژن اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر شراب نوشی کی ہے، لیکن انہوں نے دعوی کیا کہ خان صاحب پر کوکین کا نشہ کرنے کا الزام درست نہیں اور ایسا انہیں صرف بدنام کرنے کےلیے کیا جاتا ہے۔

معروف فلمی اداکار جاوید شیخ کے بہنوئی بہروز سبزواری نے یہ انکشاف ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، جس میں انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر سمیت ذاتی زندگی اور عمران خان سے تعلقات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے دعویٰ کیا کہ لوگ عمران خان کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ کوکین کا نشہ کرتے ہیں، دراصل خان صاحب کے سیاسی مجالفین انہیں بدنام کرنا چاہتے ہیں اس لیے وی سب یہ جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کئی بار ایک ساتھ بیٹھ کر عمران خان کے ساتھ شراب نوشی کی ہے لیکن خان صاحب ایک ڈرنک سے زیادہ کبھی شراب نہیں پیتے تھے۔

حکومت پنجاب عمران خان کی جیل سہولیات کا نوٹس لے : نیئر بخاری

بہروز سبزواری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمران خان کے نشہ کرنے پر نئی بحث چھڑ گئی اور لوگوں نے اداکار کی ویڈیو پر مختلف قسم کے کمنٹس بھی کیے۔

بہروز سبزواری نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سیاست اور پاک فوج کی خدمات پر بھی بات کی اور فوج کی تعریفیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے نمبر سب سے اوپر ہیں، فوج سیلاب سے لے کر طوفانوں تک قوم کی خدمت کرتی ہے۔ اداکار نے عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور ان کا یقین ہے کہ قیدی نمبر 804 ایک روز ضرور جیتے گا۔ بہروز نے دعویٰ کیا کہ ان کا اور عمران خان کا 24 سال کا تعلق ہے، جو ان کے جیل جانے کے باوجود برقرار رہے گا۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سال 2007 اور 2008 میں جب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عمران خان کے آنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی، تب عمران خان غصے میں آکر الطاف حسین کو ٹی وی سمیت ہر جگہ گالیاں دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار عمران کو سمجھایا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو گالیاں نہ دیں، کیونکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ بدمعاش ہیں، لیکن وہ انہیں گالیاں نہ دیں لیکن عمران خان ان کی بات نہیں مانتے تھے۔

Back to top button