گرمی کے موسم میں بھی کافی ذہنی چستی کیلئے بہترین قرار

ماہرین صحت نے گرمی کے موسم میں بھی کافی کوذہنی چستی کیلئے بہترین قرار دیدیا۔
ماہرین نے کہا کہ کافی پینے کے کئی فوائد ہیں، جو صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتے ہیں۔ کافی میں موجود کیفین ایک قدرتی اسٹیمولینٹ ہے جو ذہنی چستی کو بڑھاتی ہے، توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے، اور ذہنی تھکاوٹ کو کم کرتی ہے۔ کیفین جسمانی توانائی کو بھی بڑھاتی ہے، جس سے آپ زیادہ چاک و چوبند محسوس کر سکتے ہیں۔ کافی پینے سے میٹابولزم کی رفتار بڑھتی ہے، جو چربی کے جلنے کے عمل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
لیموں پانی گرمی میں صحت بخش مشروب قرار
ماہرین نے بتایا کہ کافی پینے والے افراد میں الزائمر اور پارکنسنز جیسی دماغی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔کافی اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔
