پاکستانی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں، شاہ رخ خان

انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز ہوتے ہی بالی وڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی کرکٹر کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
وڈیو کو پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے جس میں اُس وقت کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مشترکہ مالک شاہ رخ خان ٹیم انتخاب کے حوالے سے دباؤ کا ذکر کرتے ہیں۔
کنگ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11 کرکٹر آئی پی ایل کی نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔
پاکستانی کرکٹر کو اپنی لیگ سے نکالنے پر آئی پی ایل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت پر شاہ رخ خان کو شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے۔
