بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ کے انڈر 15 ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس ایونٹ میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے تھا، اور پورے ٹورنامنٹ میں یہ ٹیم ناقابل شکست رہی۔ ہر میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم نے اپنے حریفوں کو واضح برتری سے شکست دی اور آخرکار ٹرافی جیت لی۔

فائنل میں بیٹر فیوچر نے ناروے کے مقامی فٹبال کلب یووک لین کو 0-2 سے شکست دی۔ میچ کے دونوں ہاف میں بیٹر فیوچر کی ٹیم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ پہلا گول احمد علی جبکہ دوسرا گول اویس نے کیا۔

ناروے کپ کو دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے، جس میں اس بار دنیا کے 30 سے زائد ممالک کی سیکڑوں ٹیموں نے مختلف عمر کے گروپس میں شرکت کی۔

Back to top button