بھاٹی گیٹ واقعہ : ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی، عظمیٰ بخاری

 

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بھاٹی گیٹ واقعہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یہ تسلیم کیا کہ غلطی ہوئی اور جو بھی ذمہ دار ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ غلطی سب سے ہوتی ہے یہ واقعات نہیں ہونے چاہئیں،اتنی بڑی آبادی میں یہ واقعہ ہو جانا کےلیے سوالیہ نشان ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس واقعہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قبول کیا اور معذرت بھی کی اور جو میٹنگ ہوئی اس میں تمام افسران کو لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، وزیر اعلیٰ نے یہ تسلیم کیا کہ غلطی ہوئی اور جو بھی ذمہ دار ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھاکہ آپ پبلکلی اپنے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز پر عزم تھیں کہ کوئی بات چھپانی نہیں ہے پوری بات عوام کے سامنے رکھنی ہے،مین ہولز چوری ہوتےہیں رات کو نشئی اُن کو چوری کر کے لے جاتے ہیں۔

بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کی موت، پولیس کا گندا کردار بے نقاب

وزیر اطلاعات نے کہاکہ کچھ دن پہلے سیف سٹی کے کیمرے سے ریکارڈ ہوا ہےکہ رکشہ ڈرائیور اپنی فیملی سمیت صبح 4 بجے کے قریب رکشہ لےکر آیا،اس نے لوہے کی چیزیں اٹھائیں اور لےگیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس پر یہ فیصلہ ہوا ہےکہ ایک سٹینڈر مین ہول کور بنایا جائے گا جس کو مارکیٹ میں بیچنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائےگی،جو بیچے گا اور جو خریدےگا دونوں کو سزا ہوگی۔

 

Back to top button